سوداگری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے – علامہ اقبال


سوداگری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے – علامہ اقبال

 

مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے

نظارے کی ہوس ہو تو لیلیٰ بھی چھوڑ دے

 

واعظ کمال ترک سے ملتی ہے یاں مراد

دنیا جو چھوڑ دی ہے تو عقبیٰ بھی چھوڑ دے

 

تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خودکشی

رستہ بھی ڈھونڈ خضر کا سودا بھی چھوڑ دے

 

مانند خامہ تیری زباں پر ہے حرف غیر

بیگانہ شے پہ نازش بے جا بھی چھوڑ دے

 

لطف کلام کیا جو نہ ہو دل میں درد عشق

بسمل نہیں ہے تو تو تڑپنا بھی چھوڑ دے

 

شبنم کی طرح پھولوں پہ رو اور چمن سے چل

اس باغ میں قیام کا سودا بھی چھوڑ دے

 

ہے عاشقی میں رسم الگ سب سے بیٹھنا

بت خانہ بھی حرم بھی کلیسا بھی چھوڑ دے

 

سوداگری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے

اے بے خبر جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے

 

اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل

لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے

 

جینا وہ کیا جو ہو نفس غیر پر مدار

شہرت کی زندگی کا بھروسا بھی چھوڑ دے

 

شوخی سی ہے سوال مکرر میں اے کلیم

شرط رضا یہ ہے کہ تقاضا بھی چھوڑ دے

 

واعظ ثبوت لائے جو مے کے جواز میں

اقبالؔ کو یہ ضد ہے کہ پینا بھی چھوڑ دے

جنرل راحیل کا دورہ امریکہ اور عالمی منظر نامہ – طارق اسماعیل ساگر


general raheel ka daura e amreeka .gif001 general raheel ka daura e amreeka .gif002 general raheel ka daura e amreeka .gif003 general raheel ka daura e amreeka .gif004 general raheel ka daura e amreeka .gif005

امریکی الزامات کا پس منطر – طارق اسماعیل ساگر


amriki ilzam ka pasmanzar.gif001 amriki ilzam ka pasmanzar.gif002 amriki ilzam ka pasmanzar.gif003 amriki ilzam ka pasmanzar.gif004 amriki ilzam ka pasmanzar.gif005 amriki ilzam ka pasmanzar.gif006

بھارت کی آبی دہشت گردی – طارق اسماعیل ساگر


bharat ki aabi dehshat gardi.gif001 bharat ki aabi dehshat gardi.gif002 bharat ki aabi dehshat gardi.gif003 bharat ki aabi dehshat gardi.gif004 bharat ki aabi dehshat gardi.gif005

آپریشن عضب آخری مراحل میں داخل ہو گیا – طارق اسماعیل ساگر


Operation ZarbeAzb.gif001

Operation ZarbeAzb.gif002

Operation ZarbeAzb.gif003

Operation ZarbeAzb.gif004

Operation ZarbeAzb.gif005

Operation ZarbeAzb.gif006