ایک دوسرا سٹیج بھی تیار ہو رہا ہے۔ امام مہدی کے قافلہ برداروں کا۔ یہ مملکت جس میں ہم رہتے ہیں اس کا گریژن ہے۔ اسی لیے اسے کوئی اور ترقی اللہ نے عطا نہیں کی۔ صرف ایٹمی قوت بنایا کیوں کہ گریژن میں ٹی وی ، فرج نہیں رکھے جاتے، ہتھیار رکھے جاتے ہیں۔ معرکہ خیر و شر کے اسی آخری مرحلے میں خلافت کا قیام پاکستان اور افغانستان میں ہو گا۔ یہ ایک مشترک گریژن ہے جہاں سے جب کالے جھنڈے نکلیں گے تو میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے بقول انہیں بیت المقدس تک کوئی نہیں روک سکے گا۔
وہ سر زمین جس سے میرے رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کو ٹھنڈی ہوا آتی تھی۔ جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم نے کیا خوب صورت اور محبت بھرا جملہ ادا کیا کہ، میں عرب ہوں لیکن عرب مجھ میں نہیں، میں ہندی نہیں لیکن ہند مجھ میں ہے۔